Wednesday, March 30, 2022

Harf e Dervaish #9 (Urdu)


حرف درویش

کامل خوشی خوشی کی عدم موجودگی ہے۔ (چوانگ زو)
-----------

جدیدیت: عدم میں دم گھٹنے سے مرنے کا ایک طریقہ ۔ (عبدالحکیم مراد)
--------------

ہم ڈاکٹر نہیں ہیں۔ ہم بیماری ہیں. (الیگزینڈر ہرزن)
-----------------------------------------------------------------------------------

میری تحریروں کے ایک دلچسپ، اکثرمہذب وشائستہ لیکن غلط معلومات یا ناقص علم کی وجہ سے، کسی حد تک گمراہ قاری کی طرف سے- یہ وہ محترم ہیں جو اکثرمیرے خیالات اوردلائل پراس انداز میں تنقید کرتے ہیں  ( نیچے) ۔ ان صاحب کے دلائل کو سمجھنا میرے لیے اکثر بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے میں نے پوری کوشش کی ہے کہ ان کی منصفانہ تشریح کروں۔ اگر تشریح میں کوئی غلطی ہو گئی ہو تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ اور میں ہمیشہ ان کے لیے دعا گو ہوں۔ (درویش)
-------------

،وہ فرماتے ہیں

آپ ہمیشہ ہم سے کینسرجیسے جدید بیماری سے بچنے اوراس سے نہ مرنے کا کیوں کہتے ہیں؟ ہم بھی کینسراورایڈزجیسی بیماریوں میں مبتلا ہونا چاہتے ہیں۔ ہم بھی کینسر سے مرنا چاہتے ہیں کیونکہ جدید ترین، پہلی دنیا یا زیادہ ترقی یافتہ دنیا کی جدید ترین بیماریوں میں مبتلا ہونا اوران بیماریوں سے مرنا ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ ہیضہ ، ملیریا اور پیچش جیسی تیسری دنیا کی کم ترقی یافتہ یا پسماندہ بیماریوں سے مرنا ہمارے لئے انتہائی شرم کی بات ہے۔ ہم بھی مادی طورپرامیراورہماری رائے میں اعلیٰ تہذیب کی جدید ترین بیماریوں سے مرنا چاہتے ہیں۔  جس طرح زندگی ایک شخص کی سماجی حیثیت اورطبقے سے متعلق ہے، اسی طرح موت بھی اس کے طبقے اور سماجی حیثیت سے متعلق ہے۔ یہ ہماری زندگی کا مقصد ہے، ہماری دلی خواہش، ہمارا سب سے پیارا خواب ہے، یعنی امیرانا، شاہانہ اورشانداراسرافی طرز زندگی کی بیماریوں سے مرنا ۔ ہیضے سے مرنا ہماری امیدوں اورخوابوں پر پانی پھیر دینے کے مترادف ہے- ہمارا خواب کینسراورایڈز میں مبتلا ہونا اورپھران کی وجہ سے شاہانہ انداز میں مرنا ہے کیونکہ یہ سب پہلی دنیا کی خوبصورت بیماریاں ہیں اور امیر اورمہذب لوگوں کی بیماریاں ہیں۔ یہ اعلی جی ڈی پی ممالک کی بیماریاں ہیں۔ اور کون ان بیماریوں سے مرنا چاہتا ہے جو کم جی ڈی پی ممالک کی علامت ہیں؟ کیا تم پاگل ہو؟ لہذا، ہمیشہ جدید ثقافت، جدید طرز زندگی اوران کی خوبصورت بیماریاں جیسے کینسرکے نقصانات کے بارے میں تبلیغ نہ کریں۔ ہم آپ سے بہتر جانتے ہیں۔ ہم اس لئے بہترجانتے ہیں کیونکہ ہم تیسری دنیا کے شہری ہیں اورصرف اورصرف اس تلخ حقیقت کی وجہ سے ہم ان معاملات میں اخلاقی طورپرہمیشہ اعلیٰ اورفکری طور پر ہمیشہ درست ہوتے ہیں۔

تم ایک رجعت پسند لکھاری اورایک سیڈسٹ صوفی ہو (جس کے معنی مجھے نہیں معلوم)- کیونکہ تم ہمیں ترقی یافتہ اورترقی پسند دنیا کی سب سے عظیم ، سب سے زیادہ خوبصورت اور مہذب بیماریوں کی موت سے مرنے سے روکنا چاہتے ہو ۔

----------------------------------------------------------

شور, سکون اور تنہائی


بلیز پاسکل نے ایک بار کہا تھا: 'ہماری ناخوشی اور پریشانی صرف ایک چیز سے پیدا ہوتی ہے، وہ یہ کہ ہم اپنے کمرے میں تنہا آرام سے نہیں بیٹھ سکتے'۔
اس سے پہلے میں نے یہاں اپنی ایک پوسٹ میں پرانے کوئٹہ میں سادگی کے کلچر کی بات کی تھی۔ آج میں پرانے کوئٹہ کی زندگی کے ایک اور پہلو کے بارے میں چند الفاظ کہنا چاہتا ہوں۔  اور وہ شوراورخاموشی یا شوراورسکون کے بارے میں ہے۔ اس لحاظ سے پرانا کوئٹہ آج کے شہر سے بالکل مختلف تھا۔ کوئٹہ ایک پُرسکون پہاڑی شہر ہوا کرتا تھا، جہاں ملک بھرسے لوگ ہرقسم کے شوروغوغا سے بچنےاورآرام کرنے کے لیے آتے تھے۔ یہ پرانے نوآبادیاتی دنوں سے ایک پرسکون پہاڑی اسٹیشن ( ہل سٹیشن) کی شناخت اور شہرت رکھتا تھا۔ انیس سو اکہتر کی جنگ میں شہید ہونے والے میرے چچا کوئٹہ کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ کوئٹہ کی راتیں اورکوئٹہ کا پانی دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ 

یہ گرمیوں میں ٹھنڈا اورہمیشہ صاف ستھرا شہر ہوا کرتا تھا۔  لوگوں کے پاس زندگی کی اتنی زیادہ سہولتیں نہیں تھیں جتنی آج کل ہیں، لیکن ان میں اپنائیت کا گہرا احساس، فرض اورذمہ داری کی سمجھ بوجھ یا مختصر یہ کہ ان کے پاس ایک گہرا شہری احساس ہوتا تھا۔ کیونکہ ہرکوئی ہرکسی کو جانتا تھا اس لیے لوگوں میں شرم و حیا کا احساس ہوا کرتا تھا۔ جب چھوٹے شہر بڑھتے ہیں اور بڑے شہر بن جاتے ہیں تو سب اجنبی بن جاتے ہیں۔  بلخصوص جب توسیع افراتفری میں یا بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہو۔ اور ہم جانتے ہیں کہ مکمل اجنبیوں کے درمیان تعلق ایک دوسرے کو جاننے والے لوگوں کے درمیان تعلق جیسا نہیں ہوتا ہے۔  روایتی امریکی کسان اورشاعروینڈیل بیری نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کہاں ہیں، تو آپ نہیں جانتے کہ آپ کون ہیں۔ جن لوگوں کی کسی جگہ پر کوئی گہری جڑیں نہیں ہوتی ہیں وہ اس جگہ اور اس کی ثقافت کے بارے میں اس طرح محسوس نہیں کرتے جیسے وہ لوگ جو اس جگہ کی مٹی میں تاریخی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔  ایک لحاظ سے، آپ اس جگہ سے بالکل مشابہت رکھتے ہیں، درحقیقت، آپ وہی جگہ ہیں، جس طرح وہ جگہ آپ سے ملتی جلتی ہے، اوروہ بالکل وہی ہے جو آپ ہیں۔ مختصراً، یہ ایک بالکل مختلف جگہ ہوا کرتی تھی اور شوراورآلودگی کے اس جہنم سے کوئی مشابہت نہیں رکھتی تھی جو اب یہ شہر بن چکا ہے۔

تنہائی، خاموشی اور سکون ہماری نفسیاتی صحت اور ہماری روحانی نشوونما کے لیے بہت اہم ہیں۔  یہ تمام چیزیں پرانے کوئٹہ کے لوگوں کو دستیاب تھیں۔
اور شاید اسی وجہ سے ان کی قدریں مختلف تھیں اورزندگی، کام، رشتے، محبت اور  یہاں تک کہ موت کے بارے میں بھی ان کا نظریہ بہت مختلف تھا۔

جلال الدین رومی فرماتے ہیں۔


روحانی خوشی صرف تنہائی سے حاصل ہوتی ہے۔ اسی لیے دانا کنویں کی تہہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ کیونکہ کنویں کی گہرائی کا اندھیرا یہاں کے اندھیروں کو شکست دیتا ہے۔ وہ جو دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بھاگتا ہے۔  وہ اپنے دل ودماغ اوراپنی روح کو کبھی نہیں بچا سکتا۔  آج کل ہرنیا گیجٹ یا مشین ہمارے لیے مزید آسانیوں اورسہولتوں کا اعلان کرتا ہے، لیکن درحقیقت ان کی اصل فتح ہماری اندرونی اور روحانی زندگی پر ہوتی ہے۔ بے شک، سہولت اور آسانی ہمیشہ مطلوبہ رہتی ہیں لیکن وہ ایک بیمار، غلامانہ انحصار کو بھی جنم دیتے ہیں۔ جب ہم کوشش اور مشکل سے گریز کرتے ہیں، جب ہم اس چیز کو نظرانداز کرتے ہیں جو ہماری طویل اور گہری توجہ کا تقاضا کرتی ہے، تو ہم اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع بھی کھو دیتے ہیں۔ یہ اجنبی اور مشکل چیزوں کے ساتھ ہماری تکلیف دہ جدوجہد کی وجہ سے ہے کہ ہم اکثر مستند خوشی کا تجربہ کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ہم عظمت حاصل  کرتے ہیں۔  یہ "سمارٹ" گیجٹس اور مشینیں، یہ آئی فون، آئی پیڈ، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اب ہر جگہ موجود ہیں: کچن میں، کمرے میں، سونے کے کمرے میں اور ہمارے بستروں میں، بیت الخلا میں، ہماری کاروں میں، ہماری ریل گاڑیوں میں۔ دفاتر اور اسکول، ہمارے دلوں اور دماغوں میں۔  وہ اب ہماری سب سے نجی اوراہم ترین جگہوں پر حکومت کرتے ہیں اورانھوں نے ان اہم نجی اوراندرونی کائناتوں کو بے بس غلاموں کی کالونیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔  ایسا لگتا ہے کہ یہ اضطراب پیدا کرنے والی آلودگی، یہ خلفشار کی سازش، اورشوروغل مچانے کے اس جدید منصوبے کا ایک ہی مقصد ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ آلودگی اور سازش ہماری ہر اس چیز سے مسلسل توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جوصحت مند اورجامع معاشروں میں ہمیشہ سے ایک معاشرتی اور ثقافتی بھلائی سمجھی جاتی رہی ہیں، یعنی گہری سوچ اور مراقبہ، عبادت یا نماز کی ادائیگی اورخاموشی اور تنہائی میں خود کو جانچنے اورخود پرغورکرنا جیسی چیزیں۔  یہ تیزی سے بڑھتے ہوئے متصرف آلات اوروبائی بیماری کی طرح پھیلنے والی مشینیں اس طرح بنائی اور پروگرام کی جاتی ہیں کہ ان میں سینٹرفیوگل قوتیں اوررجحانات (بعید ازمرکزطاقت یا توانائی) ہوتے ہیں جو ہمیں ہمارے اندرونی نفسیاتی اور روحانی وسائل سے دور باہر کی طرف کھینچتے ہیں اورپھر وہ ہمیں بے معنویّت کی وسیع دنیا میں بکھیر دیتے ہیں۔ یہ مشینیں ہم کیا ہیں، ہم کون ہیں، اوراپنی ممکنہ فطرت کے مطابق ہم کیا اور کون بن سکتے ہیں کے درمیان بدصورت رکاوٹیں یا بندشیں بن گئے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ خاموشی، تنہائی اورسکون کو اگر ناممکن نہیں تو بہت مشکل بنا دیتے ہیں۔ قدیم زمانے کے بزرگوں نے یہ حکمت ہمارے لیے چھوڑی ہے: باہر کی آلودگی اورانتشاردراصل ہمارے اندر کی آلودگی اور خلفشار کا عکس ہیں - جیسے اندر، وہی باہر۔ آخر میں میں وہی دہراتا ہوں جو میں نے پہلے کہا تھا۔ آپ اس جگہ سے، جہاں سے آپ کا تعلق ہے، بالکل مشابہت رکھتے ہیں، درحقیقت، آپ وہی جگہ ہی توہیں، جس طرح وہ جگہ آپ سے ملتی جلتی ہے، اوروہ بالکل وہی ہے جو آپ ہیں


الله اعلم‎
---------------------------------------------

پاکستان میں نام نہاد جمہوریت: محافظوں کی حفاظت کون کرے گا؟
یعنی چوکیداروں پر کون نظر رکھے گا؟
------------------------------------------


ہر وقت ان چیزوں کے بارے میں سوچنا جو دوسرے لوگوں کے پاس ہیں اور ہمارے پاس نہیں ہیں ہمارے بہت سے نفسیاتی مسائل کی وجہ ہے۔
-----------------------------------------

ڈیکارٹ: میں سوچتا ہوں، اس لیے میں ہوں۔
امریکی شہری: میں نہیں سوچتا، اس لیے میں ہوں۔

(کچھ دہائیاں قبل جولیس ایوولا کا مشاہدہ)
------------------------------------------

خدا نے جنگ کا تصور اس لیے بنایا تاکہ امریکی جغرافیہ سیکھیں۔ (مارک ٹوین)
--------------------------------------

For more: Harf e Dervaish #4 Harf e Dervaish #8 Harf e Dervaish#1

And some more here:  Lament for Quetta  Regal Cinema, Qta.

Two Perspectives

No comments:

Post a Comment

On Happiness

  On Happiness: some random thoughts "Perfect happiness is the absence of happiness."       Chuang Tzu "Destroy a man's i...